ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 5 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا - Health care

Mobile Menu

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
اسلام,6,امریکہ,1,اہم خبریں,12,بین الاقوامی.,6,پاکستان,7,پکوان,6,خواتین,6,دلچسپ و عجیب,6,سائنس و ٹیکنالوجی,5,شوبز,6,صحت,7,کاروبار,6,کھیل,6,

یہ بلاگ تلاش کریں

نام

Health care

Top Ads

Responsive Leaderboard Ad Area with adjustable height and width.

More News

logoblog

ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 5 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

پیر، 5 اکتوبر، 2020

 



سلام آباد: رواں مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 2.02 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔


وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2020ء سے ستمبر تک تجارتی خسارہ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔


ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات کا حجم 5 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 5 ارب 51 کروڑ ڈالر تھا۔ جولائی سے ستمبر تک برآمدات میں 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جولائی تا ستمبر درآمدات کا حجم 11 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا۔


اسی طرح ستمبر 2020ء میں تجارتی برآمدات کا حجم ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ستمبر 2019ء کے مقابلے میں برآمدات میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں